انحرافی گروہوں کے خلاف جہدِ مسلسل اور اپنے اصولوں پر ٹھوس اور دو ٹوک مؤقف امام باقرؑ کا خاصا تھا، علامہ ساجد نقوی

23 مئی, 2026 18:34

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے 7 ذی الحجہ کو امام پنجم حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہا کہ امام علیہ السلام سلسلہ امامت میں نجیب الطرفین امام ہیں جن کے والد، نانا، دادا اور بیٹا بھی امام ہیں۔ وہ واقعہ کربلا کے چشم دید گواہ بھی تھے۔

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ ائمہ اہل بیتؑ کے مشن میں کوئی فرق نہیں تھا، البتہ مختلف ادوار کے تقاضوں کے مطابق طریقے مختلف تھے۔ کسی نے صلح کا راستہ اختیار کیا، کسی نے قیام کیا تو کسی نے مسند علم پر بیٹھ کر علوم کو شگافتہ کر کے “باقر العلوم” کا لقب پایا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی بربریت اپنے عروج پر، لبنان پر وحشیانہ فضائی بمباری

انہوں نے امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امام محمد باقر علیہ السلام ہر وقت ذکر خدا میں مشغول رہتے تھے۔ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کا وہ فرمان بھی نقل کیا جس میں آپ نے حضرت جابر بن عبداللہ انصاری کو امام باقرؑ کا ذکر کیا تھا۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امام باقر علیہ السلام انحرافی گروہوں کے خلاف مسلسل جہاد اور اصولوں پر دوٹوک موقف کے لیے مشہور تھے۔ انہوں نے تخصصی انداز میں شاگردوں کی تربیت کا سلسلہ شروع کیا اور سینکڑوں علماء تیار کیے۔ ان کے فرزند امام جعفر صادق علیہ السلام کو دی گئی پند و نصائح آج بھی انسانیت کے لیے گرانقدر سرمایہ ہیں۔

7:28 شام مئی 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔