صہیونی بربریت اپنے عروج پر، لبنان پر وحشیانہ فضائی بمباری

23 مئی, 2026 13:10

شیعیت نیوز : صہیونی رژیم نے ایک بار پھر لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشرقی اور جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

قابض صہیونی وحشی رجیم کے جنگی طیاروں نے بیروت اور دیگر علاقوں کے اوپر کم اونچائی والی دہشتگردانہ پروازیں کرتے ہوئے بعلبک اور جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر بھاری بمباری کی ہے۔

ابتدائی رپورٹوں کے مطابق صہیونی دہشت گردوں نے مختصر مدت کے اندر کم از کم 6 وحشیانہ فضائی حملے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن: عبدالملک الحوثی کا دشمن کی دراندازی پر شدید ردعمل

یہ حملے لبنان کی سلامتی اور علاقائی استحکام کے خلاف صہیونی رژیم کی جاری دہشتگردی کی ایک اور مثال ہیں۔

2:09 شام مئی 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔