سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کامیابی: کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے 13 دہشت گرد گرفتار
شیعیت نیوز : صوبہ پنجاب میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیوں کے دوران 13 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے ہے۔ ان میں لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد مختار احمد بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ساہیوال میں کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک دہشت گرد گرفتار، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام
سی ٹی ڈی نے صوبے بھر میں 58 انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیاں کیں جن کے دوران 13 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ اشیاء سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں مختار احمد، یونس، فیروز خان، ولی، اویس، فرمان، مومن، عدنان، راجہ فیصل، رضا خان، غلام شبیر، ساجد اور مختار شاہ شامل ہیں۔ ان کا تعلق لاہور، جھنگ، ساہیوال، جہلم، چنیوٹ، منڈی بہاؤالدین اور میانوالی سے ہے۔






