ساہیوال میں کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک دہشت گرد گرفتار، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

20 مئی, 2026 13:04

شیعیت نیوز : ساہیوال میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 12 سال تک کی لڑکیوں کا 11 سال مسلسل ریپ کرنے والا، بنو امیہ کے درندہ صفت مولوی کو برطانیہ میں عمر قید کی سزا

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے 3 کلو دھماکہ خیز مواد، تیار شدہ الیکٹرک سرکٹ، ڈیٹونیٹر، بیٹریاں، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم خیبر پختونخوا کے علاقے تحصیل باڑہ سے ساہیوال تخریب کاری کی غرض سے آیا تھا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں اور نیٹ ورک کے دیگر افراد تک پہنچا جا سکے۔

2:21 شام مئی 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔