چین اور روس کے اہم مذاکرات، شی جن پنگ کا ایران میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
شیعیت نیوز : چین اور روس کے درمیان ہونے والے یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب یوکرین، ایران اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال عالمی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے۔ ملاقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے ایران سے متعلق جاری کشیدگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوری اور جامع جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بچوں سے بھرے اسکول کو فوجی اڈہ قرار دینا امریکی منافقت ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دوبارہ جنگ یا فوجی کارروائی شروع کرنا مزید خطرناک ہوگا جبکہ مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔ چینی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے سفارتی حل کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی قیادت کے درمیان توانائی تعاون، اسلحہ معاہدوں اور اقتصادی شراکت داری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔







