امریکہ 7 شرائط پوری کیے بغیر اعتماد حاصل نہیں کر سکتا، محمد باقر قالیباف کی پاکستانی آرمی چیف سے گفتگو
محمد باقر قالیباف
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ امریکہ ہماری سات شرائط پوری کیے بغیر کسی صورت ایران کا اعتماد حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے یہ اہم بیان پاکستانی آرمی چیف کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران دیا۔
یہ بھی پڑھیں : افزودہ یورینیم کا ایک گرام بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا، محسن رضائی کا پاکستانی آرمی چیف کو پیغام
محمد باقر قالیباف نے ایران کے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی جانب سے دی جانے والی کھوکھلی دھمکیاں اور فوجی کارروائیاں ایران کے اسٹریٹجک فیصلوں پر ہرگز اثر انداز نہیں ہو سکتیں۔ ایران اپنے قومی مفادات اور دفاعی اصولوں پر پوری طرح ثابت قدم ہے۔
انہوں نے خطے میں امریکی پالیسیوں اور ناکامیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ واشنگٹن اپنے غلط اندازوں اور سنگین غلطیوں کی وجہ سے ایک خطرناک دلدل میں پھنس چکا ہے۔ اب یہ امریکہ کی ہی ذمہ داری ہے کہ وہ اس خود ساختہ بحران سے نکلنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔







