13 دن کے طویل انتظار کے بعد زائرین کا کانوائے کوئٹہ روانہ، ریمدان بارڈر استعمال کرنے کی اپیل
تفتان بارڈر
شیعیت نیوز : پاک ایران سرحد تفتان پر 13 دن کے طویل اور کٹھن انتظار کے بعد بالآخر آج صبح زائرین اور طلباء کے کانوائے کو کوئٹہ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر اربعین فاؤنڈیشن پاکستان نے ایران سے وطن واپس آنے والے زائرین اور طلباء کے لیے اہم سفری الرٹ جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ باغی نہیں بلکہ حسنی سادات ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
تفصیلات کے مطابق، اربعین فاؤنڈیشن پاکستان (خادم الزائرین) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اپڈیٹ میں ایران سے پاکستان کی طرف سفر کرنے والے تمام طلبائے کرام اور زائرینِ کو خبردار کیا گیا ہے کہ تفتان بارڈر سے کوئٹہ جانے والے سکیورٹی کانوائے کی روانگی کی کوئی خاص اور مقررہ تاریخ نہیں ہوتی۔ اس غیر یقینی صورتحال کے باعث زائرین کو تفتان میں واقع "پاکستان ہاؤس” میں کئی کئی دن تک سخت انتظار کی زحمت اٹھانا پڑ سکتی ہے، جیسا کہ حالیہ کانوائے کو 13 روز تک طویل انتظار کرنا پڑا۔
اس غیر یقینی اور پریشان کن صورتحال سے بچنے کے لیے اربعین فاؤنڈیشن نے زائرین سے پرزور گزارش کی ہے کہ وہ اپنی واپسی کا سفر تفتان کے بجائے ‘ریمدان بارڈر’ کے راستے اختیار کریں۔







