او آئی سی اعلامیے میں یمن سے متعلق دو شقیں رکوا دیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

20 اکتوبر, 2026 09:27

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے حالیہ اجلاس میں ایران نے اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا اور یمن سے متعلق دو مخصوص شقوں کو اعلامیے میں شامل ہونے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں : صنعاء نے مذاکرات مسترد نہیں کیے، سعودی عرب روڈ میپ کے وعدوں سے فرار اختیار کر رہا ہے، یمنی قومی وفد کے سربراہ

منگل کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ اعلامیے اور قرارداد میں فرق کرنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق وزرائے خارجہ کونسل کا سب سے اہم نتیجہ اس کا حتمی اعلامیہ ہوتا ہے جو اتفاق رائے سے منظور کیا جاتا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران بارہا اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ یمن کا مسئلہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان مکالمے اور مفاہمت کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی عوام ایک دہائی سے زائد عرصے سے ناکہ بندی کا شکار ہیں اور یہ مسئلہ طاقت کے استعمال سے حل نہیں ہو سکتا۔

خطے میں اجتماعی سلامتی کا ڈھانچہ قائم کرنے سے متعلق روسی تجویز پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ تجویز ایران، چین اور روس کے ان اقدامات سے ہم آہنگ ہے جن کا مقصد خطے کی مقامی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو اپنی سلامتی کے لیے ایک دوسرے پر انحصار کرنا چاہیے، نہ کہ ان طاقتوں پر جنہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کی نظر میں خطے کے ممالک کی کوئی اہمیت نہیں۔

اسلامی ممالک کے فورم پر ایران کا یہ مؤقف ایک بار پھر واضح کرتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران محاصرے کا شکار یمنی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور یمن کے مسئلے کے طاقت کے بجائے مکالمے کے ذریعے حل کا حامی ہے۔

10:39 صبح اکتوبر 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔