آبنائے ہرمز پر 54واں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا، سپاہ پاسداران

20 اکتوبر, 2026 09:30

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاع نے منگل کی صبح آبنائے ہرمز کی فضا میں ایک امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جو اب تک مار گرایا جانے والا 54واں ایم کیو 9 ڈرون ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز سے 800 کلومیٹر پیچھے ہٹ گئے، ترجمان سپاہ پاسداران

سپاہ کے بیان کے مطابق یہ ڈرون امریکی دہشت گرد فوج کا تھا، جسے سپاہ کی ایرواسپیس فورس کے ایک نئے اور جدید فضائی دفاعی نظام نے ٹریک کر کے تباہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کی کمان کے تحت انجام دی گئی۔

یاد رہے کہ ستمبر میں بھی سپاہ پاسداران نے آبنائے ہرمز کے قریب جزیرہ قشم کی فضا میں ایک امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا اعلان کیا تھا، جسے اس وقت 52واں ڈرون قرار دیا گیا تھا۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی نگرانی کرنے والی ایرانی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ اس نے اب تک 40 سے زائد خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائی کی ہے اور 122 جہازوں کو خلاف ورزی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق 19 جہاز اس فہرست سے بچنے یا نکلنے کے لیے رابطے میں ہیں، جبکہ وارننگ کا جواب نہ دینے کی صورت میں مزید تقریباً 30 جہاز فہرست میں شامل کر دیے جائیں گے۔

جدید ترین امریکی ڈرونز کا مسلسل شکار اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مقامی فضائی دفاعی نظام خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی فضاؤں پر مکمل نگاہ رکھے ہوئے ہے اور ہر جارح کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

10:40 صبح اکتوبر 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔