افزودہ یورینیم کا ایک گرام بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا، محسن رضائی کا پاکستانی آرمی چیف کو پیغام

20 اکتوبر, 2026 17:38

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سردار محسن رضائی نے اپنی ریڈ لائن کو واضح کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں افزودہ جوہری مواد کا ایک گرام بھی ایران سے باہر نہیں جائے گا۔ انہوں نے یہ انتہائی اہم بات تہران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں : 13 دن کے طویل انتظار کے بعد زائرین کا کانوائے کوئٹہ روانہ، ریمدان بارڈر استعمال کرنے کی اپیل

سردار محسن رضائی نے پاکستانی آرمی چیف کو ایران کے واضح اور دو ٹوک مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ افزودہ جوہری مواد ایرانی عوام کا ایک عظیم اسٹریٹجک اثاثہ اور قومی خزانہ ہے، جس کا مقصد صرف اور صرف ایران کے اندر اندرونی استعمال کے لیے ہے۔ کوئی بھی عالمی دباؤ ایران کو اس قومی خزانے سے دستبردار نہیں کر سکتا۔

امریکہ کے ساتھ ممکنہ بات چیت کے حوالے سے انہوں نے سختی سے واضح کیا کہ جب تک واشنگٹن ایران کی بتائی گئی شرائط کو پورا کر کے ہمارا اعتماد حاصل نہیں کر لیتا، اس وقت تک امریکہ کے ساتھ کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ یہ بیان ایران کے قومی مفادات کے تحفظ اور جوہری پروگرام پر اس کے غیر متزلزل مؤقف کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

6:34 شام اکتوبر 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔