بچوں سے بھرے اسکول کو فوجی اڈہ قرار دینا امریکی منافقت ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

20 مئی, 2026 17:18

شیعیت نیوز : ایران نے جنوبی شہر میناب کے اسکول پر میزائل حملے سے متعلق امریکی دعوؤں کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کو فوجی اڈہ قرار دینا حقائق چھپانے کی کوشش ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا کا یہ مؤقف کہ متاثرہ اسکول کسی کروز میزائل بیس کے اندر قائم تھا بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایوانِ اقبال لاہور میں پاک ایران ثقافتی تقریب، ایرانی قونصل جنرل کا اعلان: ہم مذاکرات اور جنگ دونوں کے لیے تیار ہیں

انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکی حکام 28 فروری کو ہونے والے حملے کی سنگین نوعیت سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایرانی ترجمان کے مطابق اسکول کے اوقات میں بچوں سے بھرے تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ناقابلِ قبول اقدام ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ حملے کے منصوبہ سازوں اور اس پر عمل درآمد کرنے والوں کو عالمی قوانین کے تحت جوابدہ بنایا جانا چاہیے۔

7:14 شام مئی 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔