دہشتگرد اسرائیل نے غزہ امداد فلوٹیلا پر وحشیانہ حملہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی شدید مذمت

19 مئی, 2026 10:41

شیعیت نیوز : انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صہیونی بحریہ کی جانب سے غزہ کے لیے روانہ ہونے والے امدادی قافلے کو روکنے اور اس میں موجود کارکنوں کو پکڑنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امدادی قافلہ غزہ کے طویل محاصرے کو ختم کرنے اور وہاں کے مجبور عوام تک مدد پہنچانے کے لیے نکلا تھا، مگر اسے راستے میں ہی روک کر کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا، جو انسانی اقدار اور بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی خاموشی، لیکن مشکوک دھماکے پر دوہرا معیار، مغربی منافقت بے نقاب

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر طاقت کا استعمال کر کے امن پسند رضاکاروں کو غزہ کے شہریوں تک خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان پہنچانے سے روک دیا ہے، جبکہ وہاں کے لوگ پہلے ہی بنیادی ضرورتوں کی کمی اور شدید بحران سے دوچار ہیں۔ تنظیم کے مطابق غزہ کے محاصرے کو مزید سخت کرنا اور وہاں کے پھنسے ہوئے لوگوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنا انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور مقبوضہ علاقوں میں عام شہریوں کے لیے مدد روکنا سنگین جرم کے برابر ہے۔ تنظیم نے پکڑے گئے کارکنوں کی جان و مال اور صحت کے بارے میں گہری تشویش ظاہر کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے پر خاموشی ختم کر کے اسرائیلی اقدامات کے خلاف واضح اور مؤثر موقف اپنائے۔

10:59 صبح مئی 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔