ایران کا بڑا اقدام، باحجاب آذربائیجانی طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مفت اسکالرشپ اور رہائش کا اعلان

19 اکتوبر, 2026 14:29

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے پڑوسی ملک آذربائیجان کی باحجاب خواتین اور طالبات کے لیے ملک کے دروازے کھولتے ہوئے مفت اسکالرشپ اور رہائش فراہم کرنے کا غیر معمولی اور حیران کن فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے آذربائیجانی خواتین کے حوالے سے اس خصوصی اقدام کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علماء معاشرے میں امن، اخوت اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں، کربلا میں پاکستانی علماء کا وفد

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزارتِ تعلیم نے کم آمدنی والی باحجاب آذربائیجانی طالبات کے لیے ایرانی اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں مفت تعلیم کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ، اپنے خاندانوں کے ہمراہ آنے والی باحجاب آذربائیجانی خواتین اساتذہ اور طالبات کے استقبال اور ان کی رہائش کے لیے بھی مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔

عالمی پابندیوں اور سخت معاشی محاصرے کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ اقدام ایک عظیم انسانی اور اسلامی جذبے کا عکاس ہے۔ اس ناقابلِ بیان انسانی قدم کو سراہتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران واقعی ایک "دینی آغوش” اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ریاست ہے، جو مشکل ترین حالات میں بھی علمی فروغ اور ضرورت مندوں کی سرپرستی کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھتی ہے۔

3:15 شام اکتوبر 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔