ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی خاموشی، لیکن مشکوک دھماکے پر دوہرا معیار، مغربی منافقت بے نقاب

19 مئی, 2026 10:37

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جرمنی کے چانسلر کی جانب سے ایران پر لگائے گئے الزامات کو مکمل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب امارات کے قریب مشکوک دھماکے کے بارے میں جرمن چانسلر کی جانب سے ایران پر الزام تراشی بے بنیاد ہے۔ اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جرمن زبان میں ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب ایران کی ایٹمی تنصیبات، جن کی نگرانی بین الاقوامی جوہری ایجنسی کرتی ہے، امریکہ اور اسرائیل کے حملے کا نشانہ بنتی ہیں تو مذمت تک نہیں کی جاتی بلکہ بعض مواقع پر اس کی توجیہ بھی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں اسلامی مرکز پر نسل پرستانہ حملہ، تین مسلمان شہید

لیکن ایک ایسے حادثے پر جس کا الزام خود امارات نے بھی ایران پر عائد نہیں کیا، اچانک بین الاقوامی قوانین اور سیکورٹی کی باتیں کی جانے لگتی ہیں۔

بقائی نے مزید لکھا کہ اگر ایٹمی تنصیبات پر حملہ علاقائی سیکورٹی کے لیے خطرہ ہے تو یہ اصول تمام ممالک پر یکساں لاگو ہونا چاہیے، نہ کہ صرف اس وقت جب مغربی سیاسی مفادات اس کا تقاضا کریں۔

انہوں نے اس طرز عمل کو جرمن ادبیات میں موجود کردار «قاضی آدام» سے تشبیہ دی، جو اپنی ہی خلاف ورزیوں کے باوجود ظاہراً انصاف کا مدعی بنتا ہے۔

10:56 صبح مئی 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔