امریکہ میں اسلامی مرکز پر نسل پرستانہ حملہ، تین مسلمان شہید
شیعیت نیوز : امریکی ریاست کے شہر سان ڈیگو میں واقع ایک اسلامی مرکز پر مسلح حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر پانچ افراد شہید ہو گئے جن میں دو مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہیں۔ امریکی چینل کے مطابق ایک مسلح شخص کے اسلامی مرکز میں داخل ہونے کے بعد صورتحال ہنگامی شکل اختیار کر گئی، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کو اندرونی انتشار میں دھکیلنے کی صہیونی-امریکی سازش ناکام ہوئی، ایرارنی عدلیہ
امریکی سیکیورٹی حکام کے مطابق وہ دو افراد جن پر حملے میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، ہلاک ہو گئے۔ ابھی تک ان حملہ آوروں کی شناخت اور ممکنہ محرکات سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ امریکن اسلامک کونسل نے اس واقعے پر بیان دیتے ہوئے بتایا کہ اسلامی مرکز میں ایک شخص کو گولی مار کر شہید کیا گیا ہے۔ سان ڈیگو پولیس کے فرمانڈر نے تصدیق کی کہ جانی نقصانات کی تعداد پانچ ہو گئی ہے، جن میں دو مشتبہ افراد بھی شامل ہیں۔ سان ڈیگو پولیس نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ اسلامی مرکز پر حملہ ایک نسل پرستانہ اقدام تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں مشتبہ حملہ آور بالترتیب 17 اور 19 سال کے تھے۔







