ایران کو اندرونی انتشار میں دھکیلنے کی صہیونی-امریکی سازش ناکام ہوئی، ایرارنی عدلیہ
شیعیت نیوز : جنگ میں شکست خوردہ امریکہ، اسرائیل اور انقلاب مخالف قوتیں ایران کو اندرونی انتشار میں دھکیلنے کے لیے سرگرم ہو گئیں۔ ایران کی عدلیہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ اصفہان میں رات کے اجتماعات میں شریک کم حجاب خواتین کو عدالت میں طلبی کے سمن بھیجے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شہید عزالدین الحداد کی قربانی صہیونی بدعہدی کا ثبوت ہے، سپاہ پاسداران
عدلیہ نے ان افواہوں کو "مکمل طور پر جھوٹ” قرار دیا ہے۔ عدلیہ نے وضاحت کی کہ جو قانونی کارروائی درحقیقت جاری ہے، وہ بدکاری کے اڈوں، مراکز اور فحاشی پھیلانے والے عناصر کے خلاف ہے۔ کچھ عناصر نے اس جائز اقدام کو متاثر کرنے اور اس سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ جھوٹی خبریں پھیلائی ہیں۔ عدلیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دیں اور معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔







