دہشتگرد اسرائیل کے جوہری وار ہیڈز کے ممکنہ مقام پر پراسرار دھماکہ

17 مئی, 2026 11:07

شیعیت نیوز : جوہری وار ہیڈز کی ممکنہ تنصیب کے مقام پر دھماکہ؟؟؟ مقبوضہ فلسطین کے وسطی علاقے بیت شمیش میں زوردار دھماکے کے لمحے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں واقع شہر بیت شمیش، جہاں ایک پراسرار دھماکہ ہوا ہے، قابض، جارح اور نسل پرست صہیونی رجیم کے جوہری وار ہیڈز کی ممکنہ تنصیب کی جگہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے ڈرون حملے میں صہیونی افسر ہلاک، لبنانی مزاحمت کی کاری ضرب

اس سے قبل بعض میڈیا کارکنوں نے قیاس کیا تھا کہ ممکنہ طور پر قابض رجیم کے جوہری وار ہیڈز بیت شمیش شہر میں واقع "سدوت میشا” فضائی اڈے پر چھپائے گئے ہیں۔ صہیونی رجیم کے "کان” نیٹ ورک کا دعویٰ ہے کہ بیت شمیش علاقے میں جو دھماکہ ہوا، وہ "تومیر” کمپنی کے اندر تھا — یہ کمپنی دفاعی اور حملہ آور میزائلوں کی تیاری اور ترقی کے شعبے میں کام کرتی ہے۔ قابض و نسل پرست صہیونی رجیم کی فوج کی طرف سے ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کو دھماکے والے علاقے میں داخل ہونے سے روکنے نے بیت شمیش دھماکے کی اصل نوعیت کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی ہے۔

12:46 شام مئی 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔