آئی ایس او پاکستان طالبات کے ڈویژنل کنونشنز جاری، بلتستان، گلگت اور کراچی سمیت 5 ڈویژنز کی نئی صدور منتخب
شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات کے سالانہ ڈویژنل کنونشنز کا سلسلہ ’’تجدیدِ عہدِ رہبری کنونشن‘‘ کے عنوان سے جاری ہے، جس کے تحت اتوار کے روز بلتستان، گلگت، مظفرگڑھ، کراچی اور کشمیر ڈویژنز کی سال 2026-27 کے لیے نئی ڈویژنل صدور (میرِ کارواں) کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔
تنظیم کی جانب سے جاری اعلانات کے مطابق خواہر ساجدہ بتول بلتستان ڈویژن، خواہر منزہ بتول گلگت ڈویژن، خواہر کشف زہراء مظفرگڑھ ڈویژن، خواہر یمنی عرفان کراچی ڈویژن اور خواہر سیدہ رباب نقوی کشمیر ڈویژن کی نئی صدر منتخب ہوئی ہیں۔ آئی ایس او پاکستان طالبات نے تمام نومنتخب ڈویژنل صدور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ’’بڑھتے رہیں یونہی قدم، حی علی خیر العمل‘‘ کا نعرہ دہرایا۔
یہ بھی پڑھیں : یمن سعودی جنگ میں پاکستان فریق کے بجائے آرٹیکل 40 کے تحت ثالث بنے، ملت تشیع پاکستان کا قومی اجلاس
اس سے قبل اسی سلسلے میں لاہور اور لیہ ڈویژنز کے کنونشنز بھی منعقد ہو چکے ہیں، جن کی تصویری جھلکیاں تنظیم نے ’’پیروانِ زینب سلام اللہ علیہا کا سالانہ ڈویژنل کنونشن‘‘ کے عنوان سے جاری کی تھیں۔ ان کنونشنز میں بڑی تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔
ڈویژنل کنونشنز کا یہ سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب ملت تشیع پاکستان کی دیگر قومی تنظیموں کی طرح امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بھی ملکی و علاقائی حالات پر سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔ نومنتخب ڈویژنل صدور آئندہ ایک سال کے دوران اپنے اپنے ڈویژنز میں تنظیمی، تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کی قیادت کریں گی۔







