ریلی روکنے کی تیاری، پولیس کی بھاری نفری تعینات، حکومت امریکہ کی غلامی کا واضح ثبوت
شیعیت نیوز : ریلی روکنے کی تیاری، پولیس کی بھاری نفری نمائش چورنگی پر تعینات — حکومت امریکہ کی غلامی کا ثبوت!
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ کے موقع پر طے شدہ احتجاجی ریلی روکنے کے لیے حکومت وقت نے پولیس کی بھاری نفری نمائش چورنگی پر تعینات کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امارات کا اور بھی ننگا چہرہ بے نقاب، نتن یاہو کا خفیہ دورہ چھپانے میں ناکام
شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے امریکی استکبار اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کے اظہار کے لیے نکلنے والی ریلی کو روکنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ عوام اس اقدام کو حکومت کی امریکی غلامی اور شیعہ مخالف رویے کی دلیل قرار دے رہے ہیں۔







