آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای اپنے شہید پیشرو کے راستے اور فکر کو آگے بڑھا رہے ہیں، حماس رہنما
خالد القدومی
شیعیت نیوز : ایران میں حماس کے نمائندے خالد القدومی نے کہا ہے کہ آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای اپنے پیشرو شہید رہبر کے راستے، کردار، فکر اور نظریے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے اپنے پیغام کے حوالے سے بتایا کہ ان کے ساتھ ذاتی تعلق کی وجہ سے یہ معاملہ ان کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
خالد القدومی نے بتایا کہ شہید یحییٰ سنوار کی شہادت پر منعقدہ تعزیتی تقریب کے موقع پر انہیں آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کا موقع ملا تھا، جو مختلف حکام اور نمائندوں کے ہمراہ تعزیت کے لیے تشریف لائے تھے۔ حماس کے نمائندے نے کہا کہ اسی ملاقات میں ان کے درمیان ایک روحانی تعلق قائم ہوا، جو ان کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے تعزیتی دفتر میں آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے لکھی گئی عبارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وہاں «منها … خيرٌ منها و مثلُها» تحریر کیا تھا اور یہ بات ان کے لیے خاص طور پر قابل توجہ تھی۔
یہ بھی پڑھیں : دشمن کی توجہ داخلی سلامتی اور معیشت کو نشانہ بنانے پر مرکوز ہے، محمد باقر قالیباف
حماس کے نمائندے نے شہید اسماعیل ہنیہ کی اپنے آخری دیدار میں کہی گئی بات کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہنیہ نے شہید رہبر سے کہا تھا کہ "اگر کوئی سید دنیا سے رخصت ہو جائے یا شہید ہو جائے تو اس کی جگہ ایک اور سید لے لیتا ہے۔” خالد القدومی نے مزید کہا کہ آج ہمارا سید موجود ہے اور وہی سید اپنے پیشرو کے راستے، کردار، طرز عمل، گفتار، عقیدے، مکتب اور فکر کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ خداوند متعال انہیں محفوظ رکھے، صحت و سلامتی عطا کرے اور وہ اسی راستے کو جاری رکھیں جو بالآخر مظلوموں کے لیے عدل و انصاف کے قیام پر منتج ہو۔







