حزب اللہ کی کاری ضرب، متعدد اسرائیلی ٹینک اور فوجی ٹھکانے نشانہ، مزاحمت جاری اور مضبوط

15 مئی, 2026 10:12

شیعیت نیوز : حزب اللہ نے آج صبح جنوبی لبنان اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں اور گاڑیوں پر مختلف نوعیت کے حملے کیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں لبنان اور اس کے عوام کے دفاع اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئیں، جن میں جنوبی لبنان کے دیہاتوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی اور روسی وزرائے خارجہ کی نئی دہلی میں اہم ملاقات، برکس فریم ورک میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

حزب اللہ کے مطابق آج صبح البیاضہ میں پیش قدمی کرنے والے اسرائیلی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس سے اسے شدید نقصان پہنچا۔ تنظیم نے بتایا کہ اسی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع اور ان کے سازوسامان کو میزائل اور توپ خانے کے حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دیر سریان کے ایک گھر میں چھپے ہوئے اسرائیلی فوجیوں پر بھی توپ خانے اور میزائل حملہ کیا گیا۔ حزب اللہ نے کہا کہ رات البیاضہ سے الناقورہ کی جانب حرکت کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کو بھی میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ کفرکلا کے علاقے تل نحاس میں اسرائیلی فوج کے ایک اور مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنا کر آگ لگا دی گئی۔

10:24 صبح مئی 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔