ایرانی اور روسی وزرائے خارجہ کی نئی دہلی میں اہم ملاقات، برکس فریم ورک میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

15 مئی, 2026 10:11

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور روسی وزیر خارجہ نے برکس ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر نئی دہلی میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی پیش رفت اور ایران کے جوہری معاملے سے متعلق مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی، توانائی، ٹرانسپورٹ اور علاقائی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تہران اور ماسکو کے تعاون کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے دورۂ چین کے دوران امریکی اور چینی سیکورٹی اہلکاروں میں شدید جھڑپ

سید عباس عراقچی نے ایران اور روس کے اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اپنے روسی ہم منصب کو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد جنگ بندی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بریکس سمیت علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے فریم ورک میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ برکس خلیج فارس میں اجتماعی سلامتی کے نظام اور علاقائی اختلافات میں کمی کے لیے مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مغربی ایشیا کی تازہ صورتحال اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق جاری مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات، توانائی تعاون، ٹرانزٹ کوریڈورز اور اہم آبی گزرگاہوں میں اشتراک کو مزید وسعت دینے کی حمایت کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والی سابقہ ملاقاتوں کے تناظر میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان مختلف سطحوں پر قریبی رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

10:26 صبح مئی 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔