مینار پاکستان پرتاریخی اجتماع کی تیاریاں تیز، شیعہ قائدین کی لاہور میں بڑی بیٹھک
شیعیت نیوز : لاہور میں منعقدہ اتحاد امت فورم پاکستان کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شہید امت کانفرنس کے ضابطہ اخلاق پر گفتگو کی گئی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں شیعہ تنظیموں اور اداروں کے قائدین نے 13 جون کو مینار پاکستان پر ہونے والے ملک گیر قومی اجتماع کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی انٹیلی جنس کا اعتراف: ایران کا میزائل نیٹ ورک 90 فیصد فعال، ٹرمپ کی فتح کے دعوے جھوٹے ثابت
شرکائے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے قائدین کا کہنا تھا کہ 13 جون کا اجتماع پاکستان اور ملت تشیع کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا۔ ملت پاکستان مظلومین و مستضعفین کے محبوب لیڈر اور محور مقاومت کے عظیم قائد رہبر معظم سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدید عہد کرے گی۔ اس کے علاوہ تاریخی اہمیت کے حامل اجتماع میں شہید رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ علامہ جواد نقوی، وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی اور دیگر اہم قائدین نے شرکت کی۔







