7 اکتوبر کو مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بیداریِ امت کے دن کے طور پر منایا جائے، علامہ سید جواد نقوی

06 اکتوبر, 2026 15:02

شیعیت نیوز : سربراہ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ علامہ سید جواد نقوی نے زور دیا ہے کہ 7 اکتوبر کو فلسطین کو فراموش نہ کرنے، مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی اور امتِ مسلمہ کی بیداری کے دن کے طور پر اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ’طوفان الاقصیٰ‘ نے مسئلہ فلسطین کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر نمایاں کر دیا ہے، اور اب یہ انتہائی ضروری ہے کہ 7 اکتوبر کو دنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور امریکی و اسرائیلی مظالم کے خلاف توانا آواز بلند کی جائے۔

علامہ سید جواد نقوی نے واضح کیا کہ فلسطین اور غزہ کا مسئلہ صرف فلسطینی عوام کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ پوری امتِ مسلمہ اور دنیا کے ہر باشعور اور غیور انسان کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ پاکستان بھر میں 7 اکتوبر کو ریلیوں، اجتماعات اور مختلف پروگراموں کے ذریعے فلسطین کے مظلوم عوام اور مجاہدینِ مقاومت کے ساتھ عملی طور پر اظہارِ یکجہتی کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کراچی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کی اہم ملاقات، باہمی تعاون اور قومی مسائل پر تبادلہ خیال

مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی اور عالمی اداروں کی منافقانہ بے عملی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس رویے نے فلسطین کے المیے کو مزید سنگین کر دیا ہے۔ امتِ مسلمہ کو محض زبانی مذمت اور بیانات تک محدود رہنے کے بجائے فلسطین کی آزادی کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر کو فلسطین کو یاد رکھنے اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام عام کرنے کے سلسلے میں تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ ﷺ کے زیر اہتمام 7 اکتوبر 2026ء بروز بدھ، نماز مغربین کے بعد، جامعہ عروۃُ الوثقیٰ لاہور میں فلسطین و غزہ کے مظلوم عوام اور مقاومت سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا۔

4:05 شام اکتوبر 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔