ہماری میزائل طاقت نے مساوات بدل دی، اب امریکہ کو ‘جی جناب’ کہنا ہوگا، ایرانی وزیر دفاع

17 اکتوبر, 2026 12:15

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے نگران وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل ماجد ابن الرضا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور ایران کے خلاف نام نہاد ’’مدر آف آل بمز‘‘ کے ممکنہ استعمال سے متعلق قیاس آرائیوں کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بموں کے نام اور ان کا حجم کوئی معنی نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں : نئے آپریشنل منصوبے امریکی جنگی بحری جہازوں کو خطے سے مزید دور دھکیل دیں گے، ترجمان ایرانی فوج

ایرانی وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تمہارے بم کہیں اور پھٹیں گے، تمہاری عالمی ساکھ میں، امریکی معیشت میں اور یہاں تک کہ تمہارے انتخابی حساب کتاب میں۔‘‘

جنرل ماجد ابن الرضا نے کہا کہ ’’یہ ہماری میزائل طاقت ہے جس نے مساوات بدل دی ہیں اور تمہیں اس مقام تک پہنچا دیا ہے کہ اب سے تمہیں کہنا ہوگا: جی جناب!‘‘

ایرانی وزیر دفاع کا یہ بیان ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے کہ امریکی فوج نے ٹرمپ کی جانب سے جنگی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے حکم کی صورت میں ایران کی توانائی تنصیبات اور جوہری مراکز کے خلاف امریکی اسلحہ خانے کے سب سے بڑے غیر جوہری بم جی بی یو 43 کے استعمال کے آپشنز تیار کیے ہیں، جبکہ واشنگٹن جنگ کے باعث شدید داخلی سیاسی دباؤ کا شکار ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعہ کے روز تیل کی قیمت مئی کے بعد پہلی بار 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص کی مالیت میں ایک کھرب ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی، اور ٹرمپ 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر سخت پریشان ہیں۔

1:04 شام اکتوبر 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔