دہشتگرد نتن یاہو نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، حزب اللہ کے ڈرونز نے اسرائیل کو شدید پریشان کر دیا

14 مئی, 2026 16:00

شیعیت نیوز : صہیونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ بنیامین نتنیاہو نے دفاعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک ہنگامی سکیورٹی اجلاس منعقد کیا ہے۔ صہیونی چینل 12 نے رپورٹ کیا کہ اس اجلاس میں حزب اللہ کے خودکش ڈرونز، لبنان کی سرحدی صورتحال اور ایران سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے فائبر آپٹک ڈرون اسرائیلی فوج کے لیے تباہی کا باعث، گارڈین کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ان فوجی چیلنجز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جن کا اسرائیلی فوج کو حالیہ دنوں میں سامنا رہا ہے۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب حالیہ فوجی اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ علاقوں کی جانب سینکڑوں ڈرونز داغے گئے اور بعض جدید ڈرونز کو روکنے میں دفاعی نظام ناکام رہا۔

5:03 شام مئی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔