پنجاب حکومت شیعہ مخالف رویے پر اتر آئی، علامہ سید روح اللہ کاظمی کو شیڈول فور میں ڈال دیا
شیعیت نیوز : پنجاب کی مسلم لیگ ن حکومت نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں شیعہ مخالف رویہ اختیار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے صدر علامہ سید روح اللہ کاظمی کو شیڈول فور میں شامل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ شمس العلوم قائم بھروانہ کے پرنسپل اور مرحوم علامہ سید اظہر حسین کاظمی کے بیٹے علامہ سید روح اللہ کاظمی کو متعصب پنجاب پولیس نے شیڈول فور کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بے غیرت سعودی سفیر کا شرمناک اعتراف، حزب اللہ کے خلاف امریکی غلامی کا ثبوت
علامہ سید روح اللہ کاظمی کا واحد جرم شہید رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کی یاد میں چہلم کی تقریب کا اعلان کرنا تھا، جو 10 مئی کو کیا گیا تھا۔ جھنگ کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے دباؤ ڈال کر اجتماع منسوخ کروایا اور بعد میں انہیں شیڈول فور میں بھی ڈال دیا۔ اس غیر آئینی اقدام پر ایم ڈبلیو ایم کی قیادت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور پنجاب حکومت سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ علامہ سید روح اللہ کاظمی، جو ضلع بھر میں اتحاد بین المسلمین کے لیے سرگرم ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، کو شیڈول فور سے نکالا جائے۔







