ایرانی صدر کا دوٹوک اعلان: امریکی پابندیاں غیر انسانی ہیں، ایران کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا

16 اکتوبر, 2026 19:20

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقین کی 17ویں کانفرنس کے موقع پر جارجیا کے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں انسانیت کی حدود سے باہر ہیں اور گزشتہ مہینوں میں ایران پر کیے گئے حملے بلاجواز اور غیر انسانی تھے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب اسرائیل کی جارحیت میں لبنانی شہداء کی تعداد 4 ہزار 387 تک جا پہنچی

ایرانی صدر نے رہبر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ایٹمی ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق واضح مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش نہیں کر رہا اور ہمارے ملک کے خلاف کیے جانے والے تباہ کن پروپیگنڈے کو ہم جھوٹ سمجھتے ہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار رہا ہے، لیکن دشمن یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر سکتے ہیں، جبکہ ہم زبردستی کے آگے نہیں جھکیں گے۔

ملاقات میں ایرانی صدر نے ایران اور جارجیا کے درمیان اقتصادی، ثقافتی اور سیاحتی تعلقات کو واضح ٹائم ٹیبل کے ساتھ عملی اقدامات کے ذریعے فروغ دینے پر زور دیا، جبکہ جارجیا کے وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات میں کسی بھی بیرونی مداخلت کا مخالف ہے اور دوستی و تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کے رہنما اصول ہیں۔

8:21 شام اکتوبر 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔