نئے آپریشنل منصوبے امریکی جنگی بحری جہازوں کو خطے سے مزید دور دھکیل دیں گے، ترجمان ایرانی فوج

16 اکتوبر, 2026 19:19

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے پاس نئے آپریشنل منصوبے موجود ہیں جو آنے والے دنوں میں امریکی جنگی بحری جہازوں کو خطے سے مزید دور پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے دعوؤں کے باوجود امریکی افواج آبنائے ہرمز کے قریب آنے کی جرات نہیں رکھتیں، ایرانی مسلح افواج کی صلاحیتوں اور انٹیلی جنس و آپریشنل برتری کے باعث امریکی جنگی جہاز ایرانی ساحل سے 500 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر رہنے پر مجبور ہیں اور اس وقت بحیرہ عمان میں کوئی امریکی جنگی جہاز موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم کے حقوق پامال ہوئے تو آبنائے ہرمز میں پابندیاں جاری رہیں گی، جنرل امیر حاتمی

ایرانی فوج کے ترجمان نے امریکی صدر کے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا کہ ایران کا دفاع کمزور ہو چکا ہے، اور کہا کہ امریکی صیہونی مسلط کردہ جنگ میں متاثر ہونے والے فضائی دفاعی سازوسامان کا قابل ذکر حصہ مرمت کر کے دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، نئے نظام شامل کیے گئے ہیں اور جدید و مشترکہ فضائی دفاعی آپریشنز کی مشق کی گئی ہے، جس سے ملک کی فضائی دفاعی صلاحیت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو گئی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے خواہشمند جہاز داخلے سے قبل ایرانی مسلح افواج سے ہم آہنگی کریں تاکہ بحفاظت گزر سکیں، جبکہ امریکہ جہازوں کو آبنائے ہرمز کے جنوب میں ایک غیر قانونی اور غیر محفوظ راستے سے گزرنے پر مجبور کر رہا ہے۔ انہوں نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ امریکی افواج کے انخلا کے لیے مشترکہ میکنزم قائم کریں، کیونکہ پائیدار امن صرف خطے میں امریکی موجودگی اور مداخلت کے خاتمے سے ممکن ہے۔ دوسری جانب ایرانی بحریہ کے مطابق جمعہ کے روز آبنائے ہرمز کے مشرق میں بحیرہ عمان کے ممنوعہ علاقے سے ٹریکنگ سسٹم بند کر کے گزرنے کی کوشش کرنے والے ایک اور خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔

8:20 شام اکتوبر 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔