حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون حملوں سے آگ لگا دی، متعدد صہیونی فوجی زخمی

13 مئی, 2026 11:40

شیعیت نیوز : حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون حملوں سے آگ لگا دی، متعدد صہیونی فوجی زخمی۔ حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں "مرگالیوت” بستی کے قریب ایک اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنا کر آگ لگا دی۔ اسرائیلی ذرائع نے اسے ایک انتہائی خطرناک سیکیورٹی واقعہ قرار دیا ہے جس میں متعدد صہیونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی لڑاکا طیاروں کا جنوبی لبنان کے دو علاقوں پر حملہ، 4 شہید

ایک علیحدہ کارروائی میں، حزب اللہ نے "البیاضہ” بستی میں چھپے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو دوسری بار خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا۔ جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی فوجی گاڑی کو بھی ڈرون حملے میں تباہ کیا گیا۔ صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ان حملوں میں فوجی آلات اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

11:59 صبح مئی 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔