مائیکروسافٹ، یورپ اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب، فلسطینیوں کی نگرانی کے لیے Azure سرورز کا استعمال

12 مئی, 2026 11:42

شیعیت نیوز : مائیکروسافٹ نے ‘اسرائیل’ میں اپنی ذیلی کمپنی کے جنرل مینیجر اور دیگر سینئر افسران کو نام نہاد اندرونی تحقیقات کے بعد برطرف کر دیا ہے۔ یہ تحقیقات اس الزام پر کی گئی تھی کہ کمپنی کی Azure کلاؤڈ سروسز کو اسرائیلی انٹیلی جنس یونٹس نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینیوں کی نگرانی کے لیے جمع کردہ ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔ مبینہ طور پر نگرانی کا ڈیٹا یورپ میں موجود Azure سرورز پر محفوظ کیا جا رہا تھا، جس کی وجہ سے مائیکروسافٹ یورپی یونین کے سخت ڈیٹا پروٹیکشن قوانین کی خلاف ورزی کے قانونی خطرے میں پڑ سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی دہشتگردی کا خونریز سلسلہ جاری، لبنان میں شہدا کی تعداد 2869 ہو گئی

اس فیصلے سے پہلے ستمبر 2025 میں، مائیکروسافٹ نے قابض، جارح اور نسل پرست اسرائیلی فوج کے سگنل انٹیلی جنس یونٹ 8200 کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا تھا، جب یہ انکشاف ہوا کہ وہ یونٹ Azure سروسز کو فلسطینیوں کی کالوں کی بڑے پیمانے پر نگرانی کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ مائیکروسافٹ کے اس اقدام نے کمپنی کے ملازمین، شیئر ہولڈرز اور کارکنوں کی جانب سے اسرائیلی رجیم کے ساتھ اس کے تعلقات پر بڑھتی ہوئی تنقید کو جنم دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کی چھتری تلے سب کچھ ہوتا رہا اور اس نے دوران نسل کشی کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کیا جو مائیکروسافٹ، یورپ، اسرائیل سہ فریقی گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتا ہے جبکہ حالیہ اقدام صرف دکھاوا ہے اور اپنی ساخت بچانے کی ناکام کوشش ہے جبکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں مائیکروسافٹ اور منافق یورپ برابر کے حصہ دار ہیں۔

8:11 شام مئی 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔