پشاور: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں گورنر راج کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعیت نیوز : اپوزیشن قائدین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے قائد حزب اختلاف سینیٹ اور چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں پشاور ہائی کورٹ کا دورہ کیا۔ وفد نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں باقاعدہ پٹیشن دائر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سوات: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
پٹیشن دائر کرنے کے بعد دونوں اپوزیشن قائدین نے ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے اپنا دوٹوک مؤقف پیش کیا اور اس اقدام کو غیر آئینی اور عوامی مینڈیٹ پر حملہ قرار دیا۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کو چیلنج کرنے والے اس اہم اپوزیشن وفد میں سردار اختر جان مینگل، سید زین العابدین شاہ، ساجد ترین اور رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار بھی نمایاں طور پر شامل تھیں۔







