علامہ ساجد نقوی سے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

16 اکتوبر, 2026 10:57

شیعیت نیوز : راولپنڈی میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دینی و علمی سرگرمیوں اور تعلیمی شعبے میں اشتراک بڑھانے سمیت مختلف اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد کی قیادت پاکستان میں جامعۃ المصطفیٰ کے نمائندے حجۃ الاسلام سید علی شمسی پور کر رہے تھے۔ وفد کے دیگر معزز اراکین میں شعبہ تعلقات عامہ کے مولانا انیس الحسنین خان، مولانا ادریس زاہدی، شعبہ تحقیق کے مولانا محمد کاظم سلیم، المصطفیٰ ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کے مولانا ڈاکٹر محمد اعجاز نگری، شعبہ تعلیم کے مولانا ڈاکٹر غلام جابر جعفری اور مولانا عدنان علوی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: جعفرطیار سوسائٹی میں میٹھے پانی کے میگا منصوبے پر اہم اجلاس، مقررہ مدت سے قبل تکمیل کا فیصلہ

ملاقات کے دوران دینی تعلیم کے فروغ، علمی و فکری میدان میں مؤثر کردار ادا کرنے اور معاشرے میں اسلامی تعلیمات و اقدار کی ترویج کی اہمیت پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ رہنماؤں نے اداروں کے درمیان باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے اور مشترکہ دلچسپی کے علمی و تحقیقی امور پر مستقبل میں بھی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

11:48 صبح اکتوبر 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔