پشاور دیر کالونی اسکول سانحہ انتہائی دلخراش ہے، شفاف تحقیقات کی جائیں، علامہ احمد اقبال رضوی

16 اکتوبر, 2026 08:11

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے پشاور کی دیر کالونی کے ایک اسکول میں پیش آنے والے المناک حادثے میں 34 معصوم بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے اس سانحے کو انتہائی دلخراش اور قوم کے لیے ایک بڑا صدمہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں گورنر راج کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

علامہ احمد اقبال رضوی نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں غمزدہ لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی فی الفور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے اندوہناک سانحات کی روک تھام کی جا سکے۔

بیان کے آخر میں انہوں نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس حادثے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے والدین اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

9:17 صبح اکتوبر 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔