اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم دستاویزی کرنے پر فرانسیسکا البانیز کو اعزاز سے نوازا
شیعیت نیوز : اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانسیسکا البانیز کو غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دینے اور ان کی مذمت کرنے پر سول آرڈر آف میرٹ (شہری اعزاز) سے نوازا۔ یہ اعزاز البانیز کو ان کی مسلسل اور بے باک کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے، جنہوں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے ڈرون حملوں میں 5 صہیونی فوجی زخمی، ایہود باراک کا نیتن یاہو پر شدید حملہ
اسپین کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب یورپی ممالک میں اسرائیل کے خلاف بڑھتے ہوئے سفارتی دباؤ کے آثار نمایاں ہیں۔







