آبنائے ہرمز بند ہے، بغیر ہم آہنگی آمدورفت کے سنگین نتائج ہوں گے، ایڈمرل حبیب اللہ سیاری

15 اکتوبر, 2026 13:33

شیعیت نیوز : ایرانی مسلح افواج کے نائب سربراہ برائے رابطہ، ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز عملاً بند ہے اور اس کی سب سے بڑی دلیل امریکہ میں پٹرول کی قیمتوں میں ہونے والا ہوشربا اضافہ ہے۔ یومِ نرس کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بلا روک ٹوک جاری ہوتی تو آج مغربی ممالک خصوصاً امریکہ میں تیل کا بحران پیدا نہ ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر سعودی جارحیت محاذِ مزاحمت کو کمزور کرنے کی امریکی سازش ہے، علامہ جواد نقوی

خطے میں ایرانی مسلح افواج کی بالادستی اور مکمل نگرانی کا ذکر کرتے ہوئے ایڈمرل سیاری نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کے مغربی حصے پر سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ مضبوطی سے موجود ہے، جبکہ مشرقی حصے سے لے کر بحیرۂ عمان کے شمالی علاقے تک ایرانی فوج کا سو فیصد کنٹرول ہے۔ انہوں نے سخت انتباہ دیتے ہوئے زور دیا کہ آبنائے ہرمز سے کسی بھی قسم کی آمدورفت کے لیے ایران کے ساتھ باقاعدہ ہم آہنگی لازمی ہے، بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

2:24 شام اکتوبر 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔