حزب اللہ کے ڈرون حملوں میں 5 صہیونی فوجی زخمی، ایہود باراک کا نیتن یاہو پر شدید حملہ
شیعیت نیوز : حزب اللہ کے حملوں میں 5 صہیونی فوجی زخمی۔ نیتن یاہو وہم میں مبتلا ہے، ایہود باراک۔
صہیونی رجیم کے ریڈیو نے رپورٹ کیا ہے کہ گذشتہ روز لبنان کی حزب اللہ کے ڈرون حملوں میں 5 صہیونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی بحریہ “خلیج فارس کی ڈولفنز” سے بہت زیادہ خوفزدہ کیوں؟
ایہود باراک، قابض، جارح اور نسل کش صہیونی رجیم کے سابق وزیر اعظم کہتے ہیں کہ "نیتن یاہو وہم میں مبتلا ہے۔ جنگ شروع ہوئے ڈھائی سال گزرنے کے بعد بھی حزب اللہ کا وجود کابینہ (نیتن یاہو کی رجیم) کے لیے ایک اسٹریٹجک شکست ہے۔” "بلاشبہ، نیتن یاہو ہی ٹرمپ کو اس صورتحال میں لے کر آیا — کیونکہ وہ (نیتن یاہو) وہم بیچتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے وہ اسرائیلی عوام کو وہم بیچتا ہے۔” "نیتن یاہو خود ان وہموں پر یقین کرنے لگ گیا ہے — اور وہموں کی فروخت کے اس بڑے خلا میں، وہ اس نتیجے پر پہنچ گیا ہے کہ یہ سب کچھ حقیقت ہے۔”







