ایران اور یمن کی استقامت نے عالمی طاقتوں کا غرور خاک میں ملا دیا، علامہ حسن ظفر نقوی

15 اکتوبر, 2026 13:29

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ایران اور یمن کی بے مثال استقامت نے عالمی طاقتوں کے ناقابلِ تسخیر ہونے کا تصور باطل کر دیا ہے۔ دورۂ عراق و ایران سے واپسی پر حوزہ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے خطے کی صورتحال، مزاحمتی تحریکوں اور پاکستان کی خارجہ پالیسی پر تفصیلی گفتگو کی۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے مشاہدات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کربلا، نجف اور مشہد میں عوام کو درپیش مشکلات کے باوجود ان کے اندر غیر معمولی استقامت، نظام سے وابستگی اور اللہ کے وعدوں پر کامل یقین موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو اہم شخصیات کی شہادتوں جیسے بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن رہبر کی شہادت کے بعد نظام اور نئی قیادت پر ایرانی قوم کے اعتماد اور یکجہتی نے عالمی طاقتوں کے اندازے غلط ثابت کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کا مطلوب دہشتگرد کمانڈر جہنم واصل

انہوں نے یمنی عوام کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلسل بمباری کے باوجود یمن نے خطے کی دیگر مزاحمتی تحریکوں کو نیا حوصلہ بخشا ہے اور عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار کو بے نقاب کیا ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رہنما ایم ڈبلیو ایم نے زور دیا کہ حکومت اور عوام کے جذبات میں واضح فاصلہ پایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے داخلی چیلنجز (بلوچستان، خیبر پختونخوا اور افغان سرحد) کا سامنا ہے، اس لیے اسے خطے کے تنازعات میں فریق بننے کے بجائے ثالثی کا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ اس کا سفارتی وقار بحال ہو۔ انہوں نے خطے میں امن کے نام پر بننے والے اتحادوں کو بے نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ محض اعلانات سے غزہ جیسے مسائل حل نہیں ہوتے، اس کے لیے عملی اقدامات درکار ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ موجودہ صدی اہلِ ایمان کی کامیابی کی صدی ہوگی۔

2:01 شام اکتوبر 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔