پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کاروائیاں: کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے 11 دہشت جہنم واصل

06 مئی, 2026 17:12

شیعیت نیوز : پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس اور کاؤنٹر کرائم ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مجموعی طور پر 11 کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشت گرد مارے گئے۔ فیصل آباد کے نواحی علاقے رشیدہ آباد میں ڈائیوو روڈ پر پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں 4 ملزمان موقع پر ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ میدان اور میز پر دونوں جگہ ہارا ہوا ہے، ابراہیم رضائی

چنیوٹ میں بھی ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہونے والے کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا پولیس سے مقابلہ ہوا، جس کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت علی حمزہ، نوید عباس اور غلام رضا کے نام سے ہوئی ہے، جو متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کی گئی۔ اسی طرح گوجرانوالہ اور جڑانوالہ میں بھی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلوں میں مزید 4 کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق صوبے بھر میں جرائم پیشہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

8:49 شام مئی 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔