اسرائیلی فوج میں نفسیاتی وبا، 7241 فوجی میدان جنگ سے باہر
564851
شیعیت نیوز : اسرائیلی فوج میں "نفسیاتی وبا”: 7 ہزار سے زائد فوجی میدان جنگ سے آؤٹ! عبرانی اخبار ‘ہاریتز’ نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ کے پہلے سال کے دوران 7,241 اسرائیلی فوجیوں اور افسران کو نفسیاتی حالت خراب ہونے کی وجہ سے سروس سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ قابض صیہونی فوج (IOF) قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان فوجیوں کا ڈیٹا چھپا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : واشنگٹن کی دہری پالیسی: ایک طرف دھمکیاں، دوسری طرف مذاکرات کی بھیک!
لبنانی سرحد اور غزہ میں طویل جنگ نے اسرائیلی فوج کے مورال کو بری طرح توڑ دیا ہے۔ صیہونی فوج کے اندر جنگی تھکاوٹ (Combat Fatigue) اس سطح پر پہنچ چکی ہے جہاں اب ریزرو فورسز نے ڈیوٹی پر آنے سے انکار کرنا شروع کر دیا ہے۔ ٹینک اور جہاز تو امریکہ دے سکتا ہے، لیکن ٹوٹا ہوا حوصلہ کسی فیکٹری میں نہیں بنتا؛ قابض فوج اب اندر سے کھوکھلی ہو رہی ہے۔







