تنگہ ہرمز میں امریکی فریگیٹ پر ایرانی میزائل حملہ، امریکی جہاز بھاگ نکلا
شیعیت نیوز : فارس نیوز ایجنسی کے سیاسی نامہ نگار نے جنوبی علاقوں کے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کے روز جاسک کے قریب حرکت کرتے ہوئے امریکی فریگیٹ نے بحری سلامتی اور نیویگیشن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تنگہ ہرمز عبور کرنے کی کوشش کی۔
ایرانی بحریہ کی جانب سے متعدد وارننگز ملنے کے باوجود امریکی جہاز نے انہیں نظر انداز کر دیا، جس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری قوتوں نے اس پر میزائل حملہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ہرمز کا نیا نقشہ: ایران نے صیہونی عرب امارات کا ‘ایگزٹ ڈور’ بھی سیل کر دیا!
حملے کے بعد امریکی فریگیٹ اپنا راستہ جاری نہ رکھ سکا اور مجبوراً واپس مڑ کر علاقے سے فرار ہو گیا۔
ایران نے پہلے ہی واضح اعلان کر رکھا تھا کہ تنگہ ہرمز سے بغیر سرکاری اجازت گزرنا ممکن نہیں اور اس کی خلاف ورزی پر مسلح افواج سخت جواب دیں گی۔
حملے میں ہونے والے نقصان یا ممکنہ جانی نقصان کی تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئیں۔







