قطر کے سابق وزیراعظم کا ایران کے ساتھ پرامن اور واضح تعلقات کے قیام کی کوششوں پر زور

11 اکتوبر, 2026 12:40

شیعیت نیوز : قطر کے سابق وزیراعظم حمد بن جاسم نے کہا ہے کہ قطر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ پرامن اور واضح تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ان کے بقول خلیج فارس تعاون کونسل کو اس وقت کئی دشمنانہ منصوبوں اور سازشوں کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود طاغوتی اور صیہونی نظام کی نمائندگی کرتا ہے، قطر اپنا قبلہ درست کرے، عبدالملک الحوثی

حمد بن جاسم کے مطابق ان سازشوں کا مقصد کونسل کے مفادات کو نقصان پہنچانا، اس کے وسائل کو کمزور کرنا اور بعض رکن ممالک پر سیاسی و اقتصادی بالادستی قائم کرنا ہے۔

سعودی عرب پر یمنی مسلح افواج کے جوابی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے قطر کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ یمن کے معاملے میں سعودی عرب کا عملی اور فیصلہ کن ساتھ دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کو لاحق مسلسل خطرے کی منصوبہ بندی اور نگرانی یمن کے اندر سے نہیں بلکہ یمن سے باہر کی جا رہی ہے۔

حمد بن جاسم نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر عملی اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے سعودی عرب کو کونسل کا سب سے بڑا ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ اختلافات سے قطع نظر اس کا استحکام اور طاقت تمام رکن ممالک کی طاقت ہے، اور بحران سے نکلنے کے لیے کونسل کے ممالک کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور متحد ہو کر اقدامات کرنے ہوں گے۔

1:53 شام اکتوبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔