ہرمز کا نیا نقشہ: ایران نے صیہونی عرب امارات کا ‘ایگزٹ ڈور’ بھی سیل کر دیا!
شیعیت نیوز : پاسداران انقلاب (IRGC) نے آبنائے ہرمز کے کنٹرول ایریا میں غیر معمولی توسیع کرتے ہوئے کوہ مبارک (ایران) سے فجیرہ (امارات) کے جنوب تک اور جزیرہ قشم سے ام القوین تک نئی ریڈ لائن کھینچ دی ہے۔
امارات کا وہ فجیرہ پورٹ جو ہرمز کا متبادل روٹ سمجھا جا رہا تھا، اب عملاً ایرانی میزائلوں اور پاسداران کے مکمل محاصرے میں آ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فجیرہ پیٹرولیم زون میں ایرانی ڈرون حملہ، امارات میں شدید آگ، ایران نے صیہونی اتحادیوں کو واضح پیغام دے دیا
اس نئی حد بندی کا مطلب ہے کہ اب امارات کا تیل نہ صرف ہرمز بلکہ بحیرہ عرب کی طرف سے بھی تہران کی اجازت کے بغیر نہیں نکل سکے گا۔ یہ مکمل سمندری ناکہ بندی ہے جس نے ابوظہبی کے تزویراتی غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔
ایران نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جغرافیہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ امارات نے اوپیک چھوڑ کر جس فجیرہ روٹ پر جوا کھیلا تھا، تہران نے اسے تاش کے پتوں کی طرح بکھیر دیا ہے۔







