ایران سرحدوں سے آگے بھی دشمن کو نشانہ بنائے گا، مشیر رہبر معظم

12 اکتوبر, 2026 12:15

شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر ڈاکٹر محمد مخبر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے یقیناً اپنی سرحدوں سے آگے بھی دشمن کو نشانہ بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : قوانین توڑنے والا آئل ٹینکر آبنائے ہرمز میں شعلوں کی لپیٹ میں

ڈاکٹر محمد مخبر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امریکی حکام کی دھمکیوں اور بالخصوص امریکی وزیر خارجہ کی حالیہ ہرزہ سرائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایرانی قوم کے خلاف امریکی حکام کی تہذیبی عداوت کا ذکر کیا اور کہا کہ ایرانیوں نے منگول حملہ آوروں کو مسلمان کیا اور رومی سلطنت کے کمانڈروں کو ذلت کے ساتھ زنجیروں میں جکڑا۔

انہوں نے کہا کہ نئے حملہ آور، جو اپنی چھوٹی سوچ کے ساتھ اس تاریخی قوم پر غلبہ پانے کا خواب دیکھ رہے ہیں، اس بار آبنائے ہرمز میں غرق ہو جائیں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی قومی سلامتی کے دفاع کے لیے سرحدوں سے ماوراء دشمن کو ضرب لگانے سے گریز نہیں کرے گا۔

1:16 شام اکتوبر 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔