یمنی میزائل حملوں کے سلسلے کے دوران ریاض ایئرپورٹ پر دھماکہ، ہوائی اڈہ خالی، پروازیں معطل
ریاض ایئرپورٹ
شیعیت نیوز : سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ہفتے کے روز دھماکے کی اطلاع کے بعد خالی کرا لیا گیا۔ عینی شاہدین اور مقامی حکام کے مطابق ایک عینی شاہد نے پرواز میں سوار ہونے کا انتظار کرتے ہوئے دھماکے کی آواز سنی، جس کے بعد ہوائی اڈے پر بڑے پیمانے پر انخلا عمل میں لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : آل سعود اجرتی جنگجوؤں کے بل بوتے پر مقابلہ نہیں کر سکتے، انصاراللہ
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملے میں لوگوں کے زخمی ہونے کے بعد شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آپریشنز معطل کر دیے گئے ہیں۔ ایئرپورٹ سے پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ اتحاد ایئرویز اور قطر ایئرویز نے اپنے مراکز اور ریاض کے درمیان متعدد پروازیں منسوخ کر دیں، جن میں سے بعض منسوخیاں پیر تک جاری رہیں گی۔
ریاض میں امریکی سفارت خانے نے ایئرپورٹ پر حملوں سے آگاہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ہوائی اڈے اور اس کے گرد و نواح سے دور رہنے کی ہدایت کی، جبکہ برطانوی سفارت خانے نے بھی ایک سنگین واقعے کے بعد اپنے شہریوں کو ایئرپورٹ سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب آل سعود کے خلاف یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے میزائل حملوں میں شدت آ چکی ہے۔ رواں ہفتے یہ ہوائی اڈہ پہلے ہی دو مرتبہ حملوں کا نشانہ بن چکا ہے، جن میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، جبکہ ایک طیارے کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔







