سعودی عرب میں فحاشی پر خاموش یزیدی صفت شیطانی امام کی یمن کے خلاف ہرزہ سرائی

11 اکتوبر, 2026 13:27

شیعیت نیوز : مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر خالد المہنا نے جمعے کے خطبے میں منبرِ رسولؐ کا بے دریغ سیاسی استعمال کرتے ہوئے یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔ اس درباری خطیب نے انصاراللہ کو ”دہشت گرد حوثی ملیشیا“ قرار دیتے ہوئے انہیں اصحابِ فیل سے تشبیہ دی اور عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کی۔

سعودی امام نے اپنے خطبے میں دعویٰ کیا کہ مکہ اللہ کا گھر ہے اور جو اس پر حملہ آور ہو، اللہ اسے اصحابِ فیل کی طرح عبرت کا نشانہ بنائے گا۔ حیرت انگیز اور منافقانہ امر یہ ہے کہ اسی خطبے میں اس درباری ملا نے کلمہ طیبہ، حسن اخلاق اور زبان کی حفاظت کی تلقین تو کی، لیکن یمن کے مظلوم عوام پر آل سعود کی وحشیانہ بمباری اور بے گناہوں کے قتلِ عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے رکھی۔

یہ بھی پڑھیں : مری میں کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی 7 بچوں سے مبینہ زیادتی، خبیث مولوی گرفتار

عوامی اور مزاحمتی حلقوں کی جانب سے اس یزیدی صفت ملا پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے جو سعودی عرب کے اندر سرکاری سرپرستی میں پھیلائی جانے والی فحاشی، عریانی اور غیر اسلامی تقریبات پر تو خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے، لیکن یمن کے غیور اور مظلوم مسلمانوں کے خلاف کفر کے فتوے اور زہر اگل رہا ہے۔ یہ طرزِ عمل واضح کرتا ہے کہ آل سعود کے درباری خطیب محض امریکی اور صیہونی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مذہب کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں۔

2:51 شام اکتوبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔