سعودی جارحیت کے جواب میں ریاض ایئرپورٹ پر یمنی حملہ، امریکی شہری سمیت 12 افراد ہلاک اور 309 زخمی

11 اکتوبر, 2026 12:42

شیعیت نیوز : سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کے دوران ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے میں سعودی حکام کے مطابق کم از کم 12 افراد ہلاک اور 309 زخمی ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی میزائل حملوں کے سلسلے کے دوران ریاض ایئرپورٹ پر دھماکہ، ہوائی اڈہ خالی، پروازیں معطل

حملے کے بعد سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریاض آنے والی پروازوں کا رخ دوسرے مقامات کی طرف موڑ دیا اور ایئرپورٹ کی تمام سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دیں، جبکہ اتوار کی صبح ہوائی اڈے کی بندش میں مزید 24 گھنٹے کی توسیع کر دی گئی۔ حالیہ ہفتوں کے دوران ریاض ایئرپورٹ پر یہ تیسرا حملہ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی شہری کی موجودگی کی تصدیق کی، جبکہ ریاض میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں جانے سے سختی سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب سعودی حکام نے ریاض کے تمام اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کر کے اس دوران تعلیم آن لائن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اتوار کو جاری بیان میں تمام فضائی کمپنیوں، ماہرین، ملازمین اور مسافروں کو ایک بار پھر خبردار کیا کہ وہ سعودی ہوائی اڈوں اور فضائی حدود کو استعمال نہ کریں کیونکہ یہ یمنی افواج کے نشانے کی زد میں اور کارروائیوں کا میدان ہیں، تاہم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے اس سے مستثنیٰ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناکام فضائی دفاعی کوششوں کی ذمہ داری سعودی رجیم پر ہوگی اور یمنی افواج اپنے اہداف کے حصول تک ”ایئرپورٹ کے بدلے ایئرپورٹ، محاصرے کے بدلے محاصرہ اور کشیدگی کے بدلے کشیدگی“ کی مساوات پر قائم رہیں گی۔

1:50 شام اکتوبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔