فجیرہ پیٹرولیم زون میں ایرانی ڈرون حملہ، امارات میں شدید آگ، ایران نے صیہونی اتحادیوں کو واضح پیغام دے دیا

04 مئی, 2026 15:59

شیعیت نیوز : متحدہ عرب امارات کی حکومت فجیرہ کے میڈیا آفس نے عربی زبان میں بیان جاری کیا ہے جس میں تسلیم کیا گیا کہ فجیرہ پیٹرولیم انڈسٹریز زون (FOIZ) میں ایران سے آنے والے ڈرون حملے کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔

سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہیں نہ پھیلائیں اور صرف سرکاری ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ہاتھوں اغوا شدہ ایرانی جہاز کے عملے کی واپسی، پہلی تصویر جاری

یہ حملہ امارات کی طرف سے صیہونی رجیم کی حمایت اور ایران کے خلاف امریکی اڈوں کی موجودگی کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی دفاعی نوعیت کی تھی جس میں متحدہ عرب امارات کو واضح پیغام دیا گیا کہ اگر وہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازشوں میں شامل رہے تو خلیج فارس میں ان کے اسٹریٹجک مقامات محفوظ نہیں رہیں گے۔

10:43 شام مئی 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔