صیہونی عرب امارات حملوں کی زد پر
شیعیت نیوز :دبئی کے ساحل کے قریب ایک مال بردار جہاز کے انجن روم میں آگ لگنے کے بعد وہ تیزی سے ڈوب رہا ہے۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن (UKMTO) نے اس کی تصدیق کی ہے۔ فجیرہ کے پیٹرولیم انڈسٹری ایریا میں میزائل حملے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی ہے جبکہ دبئی، شارجہ اور فجیرہ کے ایئرپورٹس پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد صہیونی رجیم کی حمایت کرو ورنہ نوکری چھوڑ دو، پالیٹیکو اور ٹیلی گراف میں ہنگامہ
بعض رپورٹس کے مطابق فجیرہ میں لگی آگ امارات کے اسٹریٹجک ایندھن کے ذخائر پر براہ راست حملہ ہے۔ شارجہ اور دبئی ایئرپورٹس نہ صرف میزائلوں کے خطرے بلکہ سائبر اٹیک کے ذریعے نیویگیشن سسٹم مفلوج ہونے کی وجہ سے بند کیے گئے ہیں۔
امارات کی معاشی شہ رگ (تیل اور سیاحت) اس وقت شدید دباؤ میں ہے۔ یہ حملہ خطے میں ٹوٹل وار کے اس مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے جہاں سے واپسی کا راستہ مسدود ہو چکا ہے۔







