دہشتگرد صہیونی رجیم کی حمایت کرو ورنہ نوکری چھوڑ دو، پالیٹیکو اور ٹیلی گراف میں ہنگامہ
شیعیت نیوز : ایکسل سپرنگر میڈیا کمپنی کے سی ای او میتھیاس ڈوپفر نے اپنے ماتحت اداروں بشمول پالیٹیکو (Politico) اور ٹیلی گراف کے ملازمین کو واضح ہدایت کی ہے کہ وہ کھلے عام صہیونی رجیم کی حمایت کریں، ورنہ اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیں۔
ڈوپفر نے کہا کہ صہیونی رجیم کی حمایت ان کے میڈیا گروپ کے بنیادی اصولوں اور شناخت کا حصہ ہے۔ جو لوگ اس نقطہ نظر سے متفق نہیں ان کے لیے اس ادارے میں کوئی جگہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی بحری بیڑے پر ایران کا میزائل حملہ
ڈوپفر نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام پر بات کرتے ہوئے آیت اللہوں کو "دہشت گرد” اور "قتل عام کرنے والے” قرار دیا۔ انہوں نے صہیونیت کو یہودیوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ اور اسرائیل کے حق خود ارادیت سے تعبیر کیا۔
پالیٹیکو کے صحافیوں نے ڈوپفر کے خلاف شدید شکایات درج کرائیں ہیں جن میں یہ الزام شامل ہیں کہ انہوں نے میڈیا کو ذاتی سیاسی ایجنڈا فروغ دینے کے لیے استعمال کیا، ایران کے بارے میں گمراہ کن بیانات دیے اور ادارے کی غیر جانبداری کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔







